IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 25 نومبر، 2021

سرحد: مبینہ ڈکیتی کی واردات مسلحہ افراد گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے

سرحد(نمائندہ آئی بی این) سرحد مبینہ ڈکیتی کی واردات مسلحہ افراد گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے جرائم پیشہ افراد کا راج قائم بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف پولیس سے چپ سادھ رکھی ہے تفصیلات کے مطابق سرحد میں مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار دکاندار سےدو مسلحہ افراد کی گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرکے آرام سے فرار ہوگئے تھانہ سرحد کی حدود سلیمہ آباد نیشنل ہائی وے کے مقام پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلحہ افراد نے گن پوائنت پر میرپور ماتھیلو کے علاقہ مکین دوکاندار ونود کمارولد آتم رام سے2لاکھ اور موبائل فون لوٹ لیئے جس پر متاثرہ شخص کے مذمت کرنے پر مسلحہ افراد نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا گیا جبکہ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کیجانب سے زخمی ونود کمار کو ہسپتال منتقل کیاگیا اور واردات کی تفتش کا عمل شروع کردیا گیا دوسری جانب سرحد میں جرائم پیشہ افراد اپنا راج قائم کئے ہوئے ہیں ڈکیتی اورچوری کی کئی وارداتیں سامنے آچکی ہیں لیکن علاقہ پولیس نے نہ رکنے والی وارداتوں پر چپ سادھ رکھی ہے جبکہ چوری سے متاثرہ افراد نے محکمہ پولیس کے اعلی حکام سے سرحد میں بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے . 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you