IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 30 اگست، 2021

ایران: ڈاکو کورونا ویکسین کی درجنوں خوراکیں لوٹ کر فرار ہوگئے


 تہران(ویب ڈیسک) ایران میں چوروں نے کورونا ویکسین کی درجنوں خوراکیں لوٹ لیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادےار کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں چوروں نے ویکسین کی خوراکیں لے جانے والی گاڑی پر اچانک حملہ کردیا اور ویکسین لے اڑے۔ 

یہ بھی پڑہیں: برطانیہ میں خفیہ ایجنسی کے مشہور ایجنٹ ٹام کروز کی گاڑی، نقدی رقم اور قیمتی سامان چوری

تہران پولیس کے سربراہ حسین رحیمی کے مطابق ڈاکوؤں نے تہران کے جنوب میں وزارت صحت کے میڈکل اسٹور سے نکلنے والی گاڑی پر حملہ کیا اور 300 کے قریب کورونا ویکسینز لوٹ لیں۔ ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹی جانے والی کورونا ویکسین کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم ایران میں زیادہ تر چینی ساختہ سائنو فارم ویکسین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایران کچھ روسی ساختہ ویکسین، برطانوی ایسٹرازینیکا اور ایران میں تیار کردہ کورونا ویکسین کو بھی استعمال کر رہا ہے     

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you