IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 24 نومبر، 2021

روہڑی: ڈیوٹی چور ملازم کی کوئی جگہ نہیں شہریوں کی شکایت پر سخت ایکشن ہوگا، چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار

روہڑی:چیف میونسپل آفیسر روہڑی علی گلزار قاضی شہرکے مختلف علاقوں میں ہونے والی صفائی کی نگرانی کررہے ہیں

روہڑی(نمائندہ آئی بی این) ڈیوٹی چور ملازم کی کوئی جگہ نہیں شہریوں کی شکایت پر سخت ایکشن ہوگا نئے چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزار نے میونسپل کمیٹی روہڑی کا چارج سنبھالتے ہوئے شہر کی گلی محلے چوراہوں اور آمدورفت والے مین علاقوں اور گزرگاہوں اور مرکزی مصروف ترین شاہراہوں اور کاروباری مراکزمیں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے احکامات جاری کردئیے صفائی عملہ کی جانب سے شہر کے مرکزی علاقوں اسٹیشن روڈ، کربلا روڈ، ٹکر محلہ، قاضی محلہ، نیوی پارک روڈ، حاجنا شاہ روڈ، جی ٹی روڈ، میمن محلہ، پٹھان کالونی، گرگیج محلہ، ڈھک بازار، شہزادومحلہ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی اور نالیوں اور مین نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں چیف میونسپل آفیسر روہڑی قاضی علی گلزارکا کہنا تھا کہ کسی ملازم کے ساتھ ناتو ناجائزی ہوگی اور ناہی ڈیوٹی چور ملازم کو کسی قسم کی ریایت دی جائے گی اگرشہرکے کسی بھی علاقے میں صفائی کے حوالے سے شہری کی شکایت موصول ہوئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا میونسپل ملازمین کوبروقت تنخواہوں کی ادائیگی ودیگر مسائل کا حل شہر بھر کو صاف ستھرا رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you