IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

منگل، 21 ستمبر، 2021

روہڑی: پیپلز  پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا روہڑی کی گنجان ابادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ گزشتہ بارہ روز سے بند

پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا روہڑی کی گنجان ابادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ گزشتہ بارہ روز سے بند چیف میونسپل آفیسر روہڑی کی کی مسلسل غلط بیانی پر عوام کا ایسے نااہل افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق روہڑی کے گنجان آبادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ قریبی کچرے کے ڈھیر کی دیوار راستے پر گرنے سے گزشتہ 12 روز سے بند ہے اس صورتحال پر مقامی افراد نے متعدد بار چیف میونسپل آفیسر کو متعدد بار اگاہ کیا اور راستہ کھلوالنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے ہر جلد کچرا اٹھا کی یقین دہانی کروائی مگر بارہ روز گزر جانے کے باوجود احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ اس راستے سے عوام کا گزرنا محال ہے جبکہ نالی بند ہونے سے تمام نالں کا پانی بھی واپڈا افس تک راستے پر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑہیں: مال مفت دل بے رحم، وکھر میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے

 مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں میں کہ لوگوں کو پیپلز پارٹی مخالف ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے اس سلسلے میں علاقے کے معززین نے کہا کہ چیف میونپسل آفیسر منصور ابڑو سے متعدد بار ملاقات کی ہے مذکورہ افسر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں علاقے کے عوام نے کہا کہ پہپلز پارٹی سے تعلق نہ ہونے پر عوام کو اس طرح تنگ کیا جانا انتہائی افسوناک اور قابل مزمت عمل ہے ۔ صفائی کی سروس کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے جس پر افسران ان نا کام ہو چکے ہیں ۔ عوام نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے حکام اور ڈپٹی کمشنر سکھر کمیشن سکھر سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کے کچرے کو فوری طور پر اٹھوایا جائے اور اتنے روز لاپرواہی کرنے والے چیف میونسپل آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you