روہڑی(نمائندہ آئی بی این) محکمہ ایجوکیشن کی مسلسل چشم پوشی منڈودیرو پرائمری اسکول میں زیرتعلیم طلباء تاحال فرنیچر سے محروم سینکڑوں طالبات زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور دیگرسہولیات کا بھی فقدان طلباء ووالدین پریشان بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی عدم توجہ و چشم پوشی کے باعث روہڑی کے علاقے منڈودیرو میں موجود گورنمنٹ پرائمری اسکول منڈودیرو میں گزشتہ کافی عرصہ سے طلباء کے لئے فرنیچر کی کمی سمیت دیگر سہولیات کے فقدان کے حوالے سے اسکول کے طالبات اور انکے والدین کی جانب سے متعددبار احتجاج و مختلف اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے باوجود ناتو زیرتعلیم طلباء کو فرنیچر فراہم کیا جاسکا ہے اور ناہی دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جسکی وجہ سے تاحال اسکول میں زیر تعلیم طلباء کی بڑی تعداد فرنیچر کی کمی کے باعث زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اسکول میں دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث زیرتعلیم طلباء اور انکے والدین بھی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں
اس سلسلے میں منڈودیروکے مکینوں اور زیرتعلیم طلباء کے والدین نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈودیرواسکول میں طلباء کے لئے فرنیچر کی فوری فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کرکے طلباء میں پائی جانے والی پریشانی وبے چینی کوختم کیا جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you