اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول نہ کر سکی اور رواں ہفتے بھی آٹے اور چینی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، دہی، مرغی کا گوشت، انڈے، لہسن اور پیاز سمیت 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔دال مسور کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 74 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر اور ایل پی جی سمیت 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ہفتہ، 28 اگست، 2021
ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی، 22 اشیاء مزید مہنگی
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you