IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 26 اگست، 2021

بے فکر رہیں پاکستان میں متعارف کرائی گئی الیکٹرانک مشین کو کوئی ہیک نہیں کر سکتا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازکا کہا ہے کہ ووٹنگ مشین کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، مشین کی قیمت امپورٹ کی گئی مشینوں کی قیمت سے کم ہوگی، ہمارے پاس پیپر ٹریل اور الیکٹرانک سسٹم بھی کام کرے گا،


اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ ووٹنگ مشین کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، مشین کی قیمت امپورٹ کی گئی مشینوں کی قیمت سے کم ہوگی، ہمارے پاس پیپر ٹریل کا سسٹم بھی موجود رہیگا اور الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے بھی کام ہوھوگا، ووٹنگ مشین کے بعد پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے، 15 سے 20 منٹ میں رزلٹ وصول ہوجائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ 3 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کے ووٹ ریجکٹ کر دیئے جاتے ہیں، مینول سسٹم میں کئی جگہوں پر عملے کا کردار بھی قابل رشک نہیں ہوتا۔ 

انہوںنے کہاکہ انسانی مداخلت کم سے کم کر کے ٹیکنالوجی کو راستہ دیا ہے ،ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے مہیا کردہ معیار کے مطابق بنائی گئی ہے۔ انہوںے مزید بتایہ کہ مشین کے 3 یونٹ ہیں انٹرنیٹ کنکشن بلوٹوتھ کے بغیر ہیں جن کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔ 

وفاقی وزیر نے کہاکہ مشین میں کسی بٹن کے ایک سے ذیادہ فنکشنز نہیں ہیں،الیکشن کمیشن کے سوالات کے جوابات دیئے ہیں ،ٹیکنالوجی کا استعمال ہم نے عام انتخابات میں کرنا ہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پہلا ٹاسک یہ ہی دیا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر کام کرنا ہے، ہمارے ملک میں الیکشنز تنازعات کا شکار ہوتے ہیں، الیکشن میں پیسے کا استعمال اور دھونس چلانا کلچر گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹنگ مشین تیار کی گئی ہے،ہمارے پاس پیپر ٹریل کا سسٹم بھی موجود ہوگا اور الیکٹرانک سسٹم بھی کام کرے گا،ووٹنگ مشین کے بعد پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آئے گا،15 سے 20 منٹ میں رزلٹ وصول ہوجائے گا، 6 سے 7 ماہ میں مشینوں کی تعداد بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ 

انہوںنے کہاکہ ووٹرز کی آگاہی کیلئے کمپئین رکھے جائے گی عملے کی ٹریننگ کی جائے گی ،صوبائی اسمبلیوں،یونیورسٹیوں چیمبر آف کامرس بار کاؤنسل میں مشین کی رونمائی کی جائے گی۔ شبلی فراز نے کہاکہ ہماری ووٹنگ مشین بھارتی سسٹم سے بہتر ہے، اپوزیشن کو بلایا جائے گا لیکن مخالفت برائے مخالفت کا کوئی علاج نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن میں آرمی پولیس کی تعیناتی سے اس مشین کا تعلق نہیں ہے، ووٹنگ مشین کی قیمت امپورٹ کی گئی مشینوں کی قیمت سے کم ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 58 کے قریب لسٹ دی تھی مشین ان تمام معیار پر پورا اترتی ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مزید کوئی تبدیلی کا کہا تو وہ بھی پوری کی جائیں گی، ہم تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے پاس ہم جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فافن اور یو این ڈی پی کو بھی مشین دکھانے کیلئے بلایا گیا ہے، فافن اور یو این ڈی پی کی جانب سے کسی خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you