IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 30 اگست، 2021

روہڑی: پاکستان پیپلزپارٹی رہنماء سید کمیل حیدر شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، مسائل سنے اور انکے فوری حل کی یقین دہانی

روہڑی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سید کمیل حیدر شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ شہریوں سے انکے مسائل سنے اور انکے فوری حل کی یقین دہانی


روہڑی(نمائندہ آئی بی این) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سید کمیل حیدر شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ شہریوں سے انکے مسائل سنے اور انکے فوری حل کی یقین دہانی کرائی پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کے ساتھ شہر کی مشہورنہاری بھی کھائی شہریوں نے کمیل حیدر شاہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وچیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ کیمیل حیدر شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں جناح چوک, بندرروڈ، میانی روڈ و دیگرکا دورہ کرکےصفائی ستھرائی سمیت شہریوں سے دیگر مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کی ہدایات دی 

روہڑی سے اور بھی خبریں پڑہیں: روھڑی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی شہر میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت

کمیل حیدد شاہ کا اس موقع پرکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے اوربے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں نوازحکومت اورعمران حکومت میں 16 ہزار خاندانوں کو بے رزوگارکرنے کی کوشش کی گئی پیپلزپارٹی حکومت 16ہزار خاندانوں کے روزگارکی بحالی کے لئے ہرممکن کوشش کریگی ہم ہربے روزگار کا ہرپلیٹ فارم پر دفاع کرینگے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے حالیہ بے روزگارکئے گئے16ہزارخاندانوں کی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا ہے پیپلزپارٹی کی پوری قیادت بے روزگاری کے خاتمے اور بے روزگاروں میں روزگاری پریقین رکھتی ہے کمیل حیدرشاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات سمیت صاف ستھرا ماحول دینا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے صوبائی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات ہیں اس سلسلے میں سکھر اور روہڑی کی صفائی میں مزید بہتری کیلئے میونسپل کارپوریشن میں ہنگامی بنیادوں پرسوئپر سمیت سینٹری عملہ بھی ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیااورمزید اس حوالے سے عملہ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے تاکہ مستقل بنیادوں پر شہریوں کو درپیش صفائی کا مسئلہ حل ہوسکے 

روہڑی سے اور بھی خبریں پڑہیں: روہڑی: سنگرار سے پراسرار طور پر لاپتہ 7 سالا بچی کا تحال پتہ نا چل سکا، سید کمیل حیدر شاھ بچی کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرنے کے لئے بچی کے گھر پہنچ گئے

بعد ازاں سید کمیل حیدر شاہ نے شہریوں پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کے ساتھ شہر کی مشہور مغزنہاری بھی کھائی اورشہریوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی . فوٹوکیپشن: روہڑی:پیپلزپارٹی رہنما سید کمیل حیدرشاہ شہر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you