IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 26 ستمبر، 2021

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسند تنظیم کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا، پانچ ملزمان آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن لوک سبھا اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پرحملے میں ملوث تھے


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے  ہندو انتہا پسند تنظیم کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا، پانچ ملزمان  آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن لوک سبھا اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پرحملے میں ملوث تھے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کا تعلق انتہا پسند تنظیم ہندوسینا سے ہے اس حوالے سے اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو شدت پسند بنانےکی ذمہ داری بھارتیہ جنتا پارٹی پرعائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک رکن پارلیمنٹ کے گھر پر اس طرح توڑ پھوڑ ہوتی ہے تو اس سے کیا پیغام جاتا ہے خیال رہے کہ بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے حملے کے وقت سرکاری رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you