IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 9 ستمبر، 2021

اسلام آباد: خواتین کو جائیدادوں کے ملکیتی حقوق فراہم کرکے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،عارف علوی

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو جائیدادوں  کے ملکیتی حقوق فراہم کرکے با اختیار بنانے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ قوانین پر عملدرآمد سے خواتین کو مالی  طور پر خودمختار بنانے میں مدد ملے گی۔ صدر عارف علوی کی زیر صدارت خواتین کے ملکیتی حقوق  کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، سینیٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، ایم این اے ملیکہ علی بخاری نے شرکت کی جبکہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق، محتسب پنجاب نبیلہ علی خان بھی اجلاس شریک ہوئیں۔ 

اسلام آباد سے: اسلام آباد: ہواوے پاکستان کے زیر اہتمام ٹائیگر پروگرام 2021 کا آغاز کردیا گیا

اجلاس میں  وفاق،  پنجاب اور  خیبر پختونخواہ کی جانب سے پاس کیے گئے خواتین کے ملکیتی حقوق کے نفاذ کے ایکٹ  پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت کا  کہناتھا کہ اسلام نے خواتین کو جائیداد کے  مالکانہ حقوق دیے مگر افسوس کہ ملک کے بعض حصوں میں حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ قوانین پر عملدرآمد سے خواتین کو مالی  طور پر خودمختار بنانے میں مدد ملے گی۔ خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی اور صوبائی محتسب کے اداروں کو مزید  مضبوط کرنے کی ضرورت  ہے ۔کشمالہ طارق نے کہا  وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ، 2020 کے نفاذ کے بعد 116 شکایات موصول ہوئی۔ محتسب پنجاب  نے بتایا محتسب پنجاب کو 250 کیس موصول ہوئے ہیں، ازالے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلانے، علماء کی مدد سے لوگوں میں خواتین کے مالکانہ حقوق کے تحفظ بارے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you