سرحد (نمائندہ) سرحد شہری اتحاد سرحد کی جانب سے یوم دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد سے آوازیں فضا میں گونج اٹھیں تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے سرحد شہری اتحاد کیجانب سے یوم دفاع پاکستان کو جوش وجذبے کیساتھ مناتے ہوئے جی ٹی روڑ مین چوک سے سرحد پریس کلب تک یوم دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی ریلی میں شہری اتحاد چیئرمین فقیر کامل لکھن ، سکندراوگاہی، نوردین زنگی، امین مہر، شمشاد پہنوار، عبداللہ پنوار، پریس کلب سرحد صدر حاکم خان ابڑو، عطاحسین سومرو، راناریاض، محمدعلی ملک، سمیت چار مختلف نجی اسکولوں جن میں شاہ لطیف پبلک ہائی اسکول سرحد, اقراء کمپوٹررائز پبلک اسکول سرحد،آئی ڈل پبلک اسکول سرحد اور دعاپبلک اسکول سرحد کے اساتذہ اورطالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء کی بلند آواز کے نعروں پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد سے سرحد شہر کی فضائیں بھی گونج اٹھی اس موقع پر شہری اتحاد سرحد ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہےاور ہم ہر وقت وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد کے نام کے پنافلیکش ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سرحد پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔
پیر، 6 ستمبر، 2021
گھوٹکی: شہری اتحاد سرحد کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
Ibn you are doing better and credit goes to my brother Amanullah Soomro who is a very talented guy
جواب دیںحذف کریں