روہڑی(نمائندہ ) کراچی سے پنجاب جانے والی مسافرٹرین ذکریا ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی اپ ٹریک بلاک ہوگیا ٹرین روہڑی اسٹیشن سے جیسے ہی روانہ ہوئی تو اکانومی بوگی کا ایک ویل پٹڑی سے اُترگیا ٹرین کی رفتارکم ہونے کی وجہ سے ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی امدادی کاروائیوں کے بعد متاثرہ بوگی کو لائن پر چڑھاکرٹرین کو اگلی منزل کے لئے روانہ کردیا گیا اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے بیشتر مسافرٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پرروک دیا گیا تھا ریلوے ٹریک بوسیدہ اورکمزور پڑجانے کے باعث روہڑی اسٹیشن کے دونوں اطراف ٹرین حادثات معمول بن چکے ہیں, ذرائع تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح 4 بجکر 20 منٹ پر کراچی سے پنجاب جانے والی مسافرٹرین ذکریا ایکسپریس جیسے ہی روہڑی اسٹیشن سے پنجاب کے لئے روانہ ہوئی تو روہڑی اسٹیشن کے ھوم سنگنل کانٹے والے مقام پر پہنچی تو اسکی اکانومی بوگی کا ایک ویل پٹٹری سے نیچے اتر گیا جسکی وجہ سے اپ ٹریک بلاک ہوگیا ریلوے انتظامیہ کی جانب سے روہڑی لوکوشیڈ سے امدادی ٹیم اور ریلیف کرین کو طلب کرلیا گیا جس نے ڈھائی گھنٹے کی امدادی کاروائیوں کے بعد متاثرہ بوگی کو لائن پر چڑھا کر ٹرین کو اگلی منزل کے لئے روانہ کردیا گیا تھا تاہم حادثہ اور امدادی کاروائیوں کے باعث اس دوران اپ ٹریک بلاک رہا جسکی وجہ سے ریلوے انتظامیہ سکھر ڈویثرن کی جانب پنجاب جانے والی ملت ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن، سرسیدایکسپریس کو خیرپوراسٹیشن، گرین لائن ایکسپریس کو ٹنڈومستی خان اسٹیشن، فرید ایکسپریس کو گمبٹ اسٹیشن اورخیبرمیل ایکسپریس کو رانی پور اسٹیشن پرروک دیا گیا تھا حادثہ کے باعث روکی گئی مسافر ٹرینیں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اوران ٹرینوں میں سوار مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب اطلاعات کے مطابق حادثہ کا شکار ٹرین جیسے ہی روہڑی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی تو اسکی رفتار انتہائی کم تھی کہ اس دوران حادثہ پیش آیا جسکی وجہ سے ٹرین اور متاثرہ بوگی میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے واضح رہے اور ریلوے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق روہڑی اسٹیشن کے چاروں پلیٹ فارموں اور روہڑی اسٹیشن کے دونوں اطراف ریلوے ٹریک کئی دہائیاں پرانہ ہونے کی وجہ سے انتہائی بوسیدہ اور کمزور ہوکر ناکارہ ہوچکا ہے جسکی وجہ سے روہڑی اسٹیشن پر داخل ہونے اور اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کو انتہائی کم رفتاری سے گزارا جاتا ہے اسکے باوجود روہڑی اسٹیشن کے دونوں اطراف ٹرین کی بوگیاں و انجن پٹڑی سے اُترجانا معمول بناہوا ہے
بدھ، 8 ستمبر، 2021
روہڑی: کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر ٹریں ذکریہ ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی
Tags
علاقائی#
Share This
About ibnurdu
علاقائی
Tags:
علاقائی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you