مانچسٹر(ویب ڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 ستمبر سے ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہو گا۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا، لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 151 رنز سے فتح حاصل کی، لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اننگز اور 76 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تھی تاہم لندن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 157 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
منگل، 7 ستمبر، 2021
Home
کھیل
مانچیسٹر: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 ستمبر سے شروع ہو گا، بھارت کو انگلیںڈ پر1-2 کی برتری حاصل ہے
مانچیسٹر: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 ستمبر سے شروع ہو گا، بھارت کو انگلیںڈ پر1-2 کی برتری حاصل ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you