IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 9 ستمبر، 2021

سرحد: شہر میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا خاتون سمیت متعدد افراد زخمی


سرحد( رپورٹ: عطاحسين سومرو) سرحد شہر میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا خاتون سمیت متعدد افراد زخمی علاقہ میدان جنگ بن گیا جھگڑے پر علاقہ پولیس نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سرحد کی حدود محمد شاہ روڑ نزد شیخ محلہ میں پلاٹ کے معماملے کو لیکر ملک برادری اور بھیہ برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا علاقہ میدان جنگ بن گیا پلاٹ کے قبضے کے تنازے کو لیکرجھگڑا شروع ہوا دونوں گروپوں کےافرادکیجانب سےایک دوسرے پر مکوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا جسکے نتیجے میں برکت علی بھیہ، ستار بھیہ پرویز ملک اورحنیفہ ملک خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے دوسری جانب تیس منٹ تک جاری رہنے والی لڑائی پر علاقہ پولیس بھی حسب روایت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہوئی دیکھائی دی اہل علاقہ کے مطابق پلاٹ قبضے کا تنازہ کافی دنوں سے جھگڑے کا موجب بنا ہوا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بھی بن سکتا ہے جبکہ جھگڑے کے باعث علاقہ مکینوں کے گھروں میں خوف وحراس کی فضا قائم ہے جس پر معذز شہریوں نے ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل خان سے اپیل کی ہے کہ سرحد شہر میں ایماندار اور ذمیدار فرض شناش آفیسرتعینات کیا جائے تاکہ امن امان اورسکون کی فضا قائم ہوسکے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you