IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 6 ستمبر، 2021

لاہور: جائیداد کی خرید وفروخت سے متعلق قواعد و ضوابط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چوہدری کاشف شہزاد

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) 27 ویں شرط پوری کرنے کے لیے جائیداد کی خرید وفروخت سے متعلق قواعد و ضوابط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چودھری کاشف شہزاد نائب صدر آل لاہور ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تمام اسٹیٹ ایجنٹس اور پراپرٹی ڈیلرز جائیداد کی خریدوفروخت کی تمام تفصیلات ایف بی آر کو جمع کروایا کریں گے۔ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جائیداد کی خریدوفروخت صرف ایف بی آر میں رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے ادائیگی نقد کے بجائے بینک اکانٹ کے ذریعے لازمی قرار دی جا رہی ہے۔ چودھری کاشف شہزادنے کہا کہ پراپرٹی ڈیلر ایف بی آر کی متعارف کردہ ایپلی کیشن کے ذریعے جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے آنے والے کی اقوام متحدہ کی جاری کردہ فہرست سے چیکنگ کیا کریں گے تاکہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چئیرمین اور ڈی جی  آگاہ کیا جس کو تمام پراپرٹی ڈیلرز نے سراہا۔ اس سے خریدار بھی معطمئن اور مالک بھی۔ چودھری کاشف شہزاد نے کہا کہ غیر قانونی خریدوفروخت کی روک تھام ہوگی اور پراپرٹی ڈیلرز حکومتی احکامات کی روشنی میں کام کریں گے جس سے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے قوانین پر عمل ہوگا۔   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you