سکھر (رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے مریم اورنگزیب سے ملاقات پر پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کیوں شوکاز نوٹس ملے گا مریم اورنگزیب سے ملاقات کوئی انوکھی بات تو نہیں جسے اس طرح اچھالا جارہا ہے نیئر بخاری بھی شوکاز نوٹس کے حوالے سے پہلے ہی تردید کرچکے ہیں سیاست میں تو دشمن سے ملتے ہیں مریم اورنگزیب تو کولیگ ہیں اور مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے اپوزیشن میں ہونے سے تو ملاقاتیں ہوتی ہی رہتی ہیں تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانے کے بعد جیل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب سے پہلی نہیں دوسری بار ملاقات ہوئی ہے اور سیاست میں ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں شہباز شریف جب جیل میں تھے تو بلاول اور قمر زمان کائرہ نے ان سے ملاقات کی تھی ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے بارے میں تو ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہ کچھ نہیں کرسکتی مگر عوام ہماری باتوں پریقین نہیں کرتے تھے لیکن اب عوام کو احساس ہوچلا کہ وہ کس حکومت کے چنگل میں پھنس گئے ہیں یہ حکومت احساس پروگرام تو چلا رہی ہے مگر اسے عوام کی پریشانیوں کا احساس تک نہیں ہے عوام اس وقت برے حالات سے گذر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بڑھ رہی ہے یہ حکومت فصلوں کی پیداوار میں اضافے کا کریڈٹ لے رہی ہے لیکن اگر ڈی اے پی 2500 روپے اورپوٹاش دو ہزار روپے کی ہوتی تو حکومت یہ کریڈٹ لینا اس کے لیے اچھا ہوتا ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات شہداء کے ورثاء کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہوگا ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے عمران خان میری بات پر عمل کرے وہ اپنی باتوں پر عمل کریں اس وقت ملک کے اکانومی کے حالات بہت برے ہیں اور دسمبر تک ڈالر ایک سو اسی روپے اور جون 2022 تک دو سوروپے کا ہوجائیگا ان کا کہنا تھا کہ ہماری ڈپلومیسی صفر ہے ہمارے وفود کسی ملک کے دورے پر ہی نہیں جارپے ہیں عمران خان تو اقوام متحدہ میں دنیا کو پاکستان کے حالات بتانے کا موقعہ بھی گنوا چکے ہیں
پیر، 4 اکتوبر، 2021
Home
پاکستان
سکھر: مریم اورنگزیب سے ملاقات کوئی انوکھی بات نہیں، پارٹی سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا، خورشید شاہ
سکھر: مریم اورنگزیب سے ملاقات کوئی انوکھی بات نہیں، پارٹی سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا، خورشید شاہ
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you