روہڑی: سول ڈفینس آرگنائزیشن روہڑی کے سینئر وارڈن آغا جبار خان نے کہا ہے کہ 8 اور نو محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں میں ڈپٹی کمشنر کنٹرولر سول ڈفینس آرگنائزیشن سکہر کی خصوصی ہدایت پرسمندر خان بھٹو فوکل پرسن برائے ہیلتھ؛ ایڈمنسٹریشن کمیٹی اورایڈیشنل کنٹرولر سول ڈفینس آرگنائزیشن سکہر غلام اکبر برڑو کی نگرانی میں شاھ لطیف چوک روہڑی کے مقام پرفسٹ ایڈ کیمپ لگایا گیا تھا
روہڑی(رپورٹر) سول ڈفینس آرگنائزیشن روہڑی کے سینئر وارڈن آغا جبار خان نے کہا ہے کہ 8 اور نو محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں میں ڈپٹی کمشنر کنٹرولر سول ڈفینس آرگنائزیشن سکہر کی خصوصی ہدایت پرسمندر خان بھٹو فوکل پرسن برائے ہیلتھ؛ ایڈمنسٹریشن کمیٹی اورایڈیشنل کنٹرولر سول ڈفینس آرگنائزیشن سکہر غلام اکبر برڑو کی نگرانی میں شاھ لطیف چوک روہڑی کے مقام پرفسٹ ایڈ کیمپ لگایا گیا تھا فسٹ ایڈ کیمپ میں 50 سے زیادہ سول ڈفینس آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے حصہ لیا اور اسے زیادہ موبائل رضاکاروں نے ماتمی جلوس کے اندر بے ہوش اور زخمی ہونے والے عزادروں کو ریسکیو کیا جبکہ فسٹ ایڈ امدادی کیمپ میں دو سو سے زائد بے ہوش اور زخمی ہونے والے عزادروں کو طبی امداد فراہم کی گئی تھی
سول ڈفینس آرگنائزیشن کے سینئر وارڈن آغا جبار خان نے مزید کہا کہ سول ڈفینس آرگنائزیشن گزشتہ 25 سال سے محرم الحرام,سیلاب یا قدرتی آفات کے مشکل وقت میں شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سول ڈفینس کے رضاکاروں کو ایمرجنسی ڈیوٹی کرنے کے باوجود بھی کسی معاوضے یا اعزاز سے محروم رکھا گیا ہے اور سول ڈفینس آرگنائزیشن کے رضاکاروں کے پاس اپنا یونیفارم بھی موجود نہیں ہے انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے اپیل بھی کی ہے کہ رضاکاروں کو ایمرجنسی ڈیوٹی کے دوران وظیفہ دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رضاکار فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے مقابلہ کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں محرم الحرام کے دوران سول ڈفینس آرگنائزیشن کے فسٹ ایڈ کیمپ میں ایڈیشنل کنٹرولر غلام اکبر برڑو؛ ڈاکٹرسعید اعوان, ڈاکٹر حبیب الرحمن, ڈاکٹر نصیر حسین شاہ, سید عظیم شاھ؛ عدیل ھاشمی,ڈاکٹراسامہ قریشی,صحافی جمشيد قریشی, نبی بخش شر,سمیت دیگر نے حصہ لیا
آغا جبار خان نے روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہدبوزدار اور انکی کوریج کرنے والی ٹیم,ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل احمد مھر,ایم ایس تعلقہ اسپتال روہڑی پرویز احمد کورائی,فوکل ہرسن ڈاکٹر اساما قریشی,میونسپل کمیٹی روہڑی کے سی ایم او منصور احمد ابڑو اور انکی ٹیم اور اے سی روہڑی اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فسٹ ایڈ کیمپ میں میڈیسن اوردیگر سھوليات کا انتظام کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you