IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 29 اگست، 2021

ملتان: پی ڈی ایم کے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، شاھ محمود قریشی

ملتان: پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں، جو لوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھا وہ آج کہاں ہیں، اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے، اپوزیشن کے پاس ملکی ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں، اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے  ایجنڈے پرعمل پیراہے،عمران خان کرپشن، احتساب پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، جس نے ملک  لوٹا اس کوجواب دینا ہوگا، وزیر خار جہ کا ملتان میں کارکنوں سے خطاب


ملتان (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں ، جو لوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھا وہ آج کہاں ہیں، اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے۔ ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔    اپوزیشن وباکاپھیلاؤ کم ہونے پراپنے جلسوں کاشوق پورا کرے 3سال میں پی ڈی ایم کی? تمام تحریکیں ناکام ہوئیں۔ 

یہ بھی پڑہیں: دس سالوں کے دوران پاکستان کی سیاحت کی صنعت 39.8 بلین ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔

اپوزیشن کی بے وقت کی راگنی الاپنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلناچاہتی ہے توشوق پورا کر لے ماضی کی طرح اب بھی ناکامی ان کا مقدرہوگی جولوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھے و ہ کہاں گئے پی ڈی ایم عملاًختم ہوچکی  ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفرجاری ہے ترقی کا سفراپوزیشن کے شورشرابے سے رک نہیں سکتا اپوزیشن کے پاس ملکی ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے  ایجنڈے پرعمل پیراہے اس کے برعکس وزیراعظم کے پاس ملکی ترقی کا بھرپور ایجنڈا ہے آئندہ اقتداربھی تحریک  انصاف کا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن، 

یہ بھی پڑہیں: ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی، 22 اشیاء مزید مہنگی

احتساب پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں اس ضمن میں اندرونی  و بیرونی کسی قسم کادباؤقبول نہیں وزیراعظم لٹیروں کومعافی دیدیں تواپوزیشن کیلئے حکومت اچھی ہو جائے  گی روایت بن چکی ہے کہ قومی خزانہ لوٹو، بیرون ملک جائیدادیں بناؤ اب ایسانہیں ہوگاکہ قومی خزانہ لوٹ  کربیرون ملک فرار ہو جاؤ، وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں جس نے ملک لوٹااس کوجواب دیناہوگا۔ انہوں نے  کہا کہ میرا چار ملکی دورہ کامیاب رہا، پاکستان خطے میں امن کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ 

٭٭ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you