روہڑی(رپورٹر)7محرم میر کا ماتم ڈھورالائن سے علی اکبر اور علی اصغر بن امام حسین علیہ اسلام کا ماتمی تعزیہ درگاہ سیدنورمولا شاہ سے برآمد ہوا درگاہ وار مبارک پر مجلس عزا شہداء کربلا کا انعقاد ماتمی جلوس میں مومنین و زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت جگہ جگہ ٹھنڈے پانی،دودھ،شربت کی سبیلیں قائم سیکورٹی کے سخت انتظامات تفصیلات کے مطابق 7محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس حضرت امام حسین بن حضرت علی (میرکاماتم) روہڑی کے علاقے ڈھورا لائن سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی گزرگاہوں وچھوڑا چوک،گجوانی محلہ،کربلا میدان،جی ٹی روڈ،پرانہ مین بس اسٹینڈ،اسٹیشن روڈ سے ہوتا ہوا کوٹ میر یعقوب علی شاہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوا جبکہ حضرت علی اکبر اور علی اصغر بن امام حسین علیہ اسلام کا ماتمی تعزیہ درگاہ سیدنورمولا شاہ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بیدل بیکس وچھوڑا چوک پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا دوسری جانب 7محرم کو درگاہ وار مبارک پر مجلس عزا شہداء کربلا کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ذاکر وعلماء نے حضرت امام حسین سمیت دیگر شہداء کربلا کی قربانیوں پر مختصر روشنی ڈالی قبل ازیں 7محرم کو نکالے گئے ماتمی جلوسوں اور تعزیوں کی گزرگاہوں پر جگہ جگہ دودہ،شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں تھی اور نیاز ولنگر کا اہتمام کیا گیا تھا اور ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
منگل، 17 اگست، 2021
Home
پاکستان
روہڑی: 7 محرم, علی اکبر اور علی اصغر بن امام حسین علیہ اسلام کا ماتمی تعزیہ درگاہ سیدنورمولا شاہ سے برآمد
روہڑی: 7 محرم, علی اکبر اور علی اصغر بن امام حسین علیہ اسلام کا ماتمی تعزیہ درگاہ سیدنورمولا شاہ سے برآمد
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you