IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

منگل، 17 اگست، 2021

سکھر کی مصروف ترین شاہراہوں اور اہم چوراہوں کی جراثيم کش ملے پانی سے دھلائی

سکھرمیونسپل انتظامیہ نے ایک بار پھرشاہراہوں اور اہم چوراہوں کی جراثم کش ملے پانی سے دھلائی اور جدید مشینری کی مدد سے صفائی شروع کرادی


روہڑی(رپورٹر) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سکھر نے ایک بار پھر سکھر کی مصروف ترین شاہراہوں اور اہم چوراہوں کی جراثم کش ملے پانی سے دھلائی اور جدید مشینری کی مدد سے صفائی اور اسپرے شروع کرادیا شہرکی اہم شاہراہوں پر جراثم کش اسپرے اور صفائی ستھرائی کا مقصد شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے میونسپل کمشنر سکھرمحمدعلی شیخ تفصیلات کے مطابق میونسپل کاروپوریشن سکھر کی جانب سے ایک بار پھر سکھر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں کی جراثم کش پانی سے دھلائی اور جدید مشینری کی مدد سے صفائی ستھرائی اور اسپرے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر سکھرعلی رضاانصاری میونسپل کارپوریشن سکھر،میونسپل کمشنر سکھر محمدعلی شیخ اور ملیریا انچارج سکھر سرورانصاری کی نگرانی میں سکھرکے اہم حرااسپتال روڈ،ہاکی گراؤنڈروڈ،مشتاق سرہیو روڈ،بے نظیر پارک لاڑکانہ روڈ،ہائی کورٹ روڈ،الشفاء اسپتال روڈ،مدرسہ انوار مصطفی روڈ سمیت دیگر مصروف ترین شاہراہوں اور اہم چوراہوں کی میونسپل کارپوریشن سکھر کی جدید اور ہیوی مشینری اور عملہ کی مدد سے صفائی ستھرائی،دھلائی اور جراثیم کش اسپرے کرایا گیا اس سلسلے میں میونسپل کمشنر سکھر محمدعلی شیخ کا کہنا تھا کہ سکھر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں اور اہم چوراہوں کی صفائی ستھرائی اور جراثیم کش پانی سے دھلائی کا مقصد شہریوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنانا اور صحت مند ماحول مہیا کرنا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you