ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر احمد ناریجو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ وہ اپنے ملک اور قوم کی بقا کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہین، پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے چٸیرمین ڈاکٹر فہیم ابڑو
روہڑی (رپورٹر) ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر احمد ناریجو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ وہ اپنے ملک اور قوم کی بقا کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے چٸیرمین ڈاکٹر فہیم ابڑو نے پاکستان پیٹریاٹک یوتھ ضلع سکھر کے صدر سیدعاطف حسین شاہ وضلع جنرل سیکریٹری خالدحسین شر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
ڈاکٹر فہیم ابڑو کا مزید کہنا تھاکہ منشیات کے خاتمے کے لیے موجودہ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیراحمد ناریجو کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مزید ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں کیوں کہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابسطہ ہوتا ہے پاکستان پیٹریاٹک یوتھ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر احمد ناریجو کے ساتھ بھرپور شانہ بشانہ کھڑی ہے اور منشیات پرآگاہی پروگرام سے لیکر پوری ملک میں منشیات فروشوں کا باٸیکاٹ کرے گی
انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنے ملک کے مستقبل نوجوانوں کو منشیات جیسی بیماری سے بچانے کے لیے کالجز اور اسکولز کے نوجوانوں میں منشیات سے آگاہی سیمینارز کریں گے تاکہ ہم نشے کی لعنت سے نوجوانوں کو بچا سکیں کیونکہ صحتمند نوجوان اور صحت مند قوم ہی دنیا کا مقابلہ کرسکتی ہے
اس حوالے سے پاکستان پیٹریاٹک یوتھ ضلع سکہر کے صدر سید عاطف شاھ اور جنرل سیکرٹری خالد حسین شر نے کہا کہ ہم اپنے چئیرمین پاکستان پیٹریاٹک یوتھ فھیم احمد ابڑو کی ھدایات پر ضلع سکھر کے تمام اسکولوں اور کالجز میں منشیات کی روک تھام کے لئے سیمینار اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں گے پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کا یہی منشور ہے کہ ہمارا پاک وطن خوشحال رہے اور ہمارے ملک کے نوجوان اور ماحول تندرست اور تروتازہ رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you