ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ کربلا معلی کا مرکزی ماتمی جلوس 9محرم کی صبح روشنی ہونے سے قبل روایتی رسم شمع گل کی ادائیگی کے بعد کربلا معلی درگاہ مورشاہ ہ ڈول پاک سے برآمد ہوگا
روہڑی(رپورٹر﴾ ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ کربلا معلی کا مرکزی ماتمی جلوس آج صبح برآمد ہوگا 9محرم کی صبح روشنی ہونے سے قبل روایتی رسم شمع گل اداکی جائے گی قدیمی تعزیہ کربلا معلی درگاہ مورشاہ ہ ڈول پاک سے برآمد ہوگا منڈوکھبڑ کے مقام پر چند گھنٹے قیام کے بعد بعد نماز ظہرین کربلا معلی کا تعزیہ ایک بارپھر برآمد کیا جائے گا جو اپنے روایتی رواستوں سے گزرتا ہوا کربلا میدان پر ایک روزہ قیام کے لئے رکھا جائے گا
تفصیلات کے مطابق آج 9محرم کی صبح روشنی ہونے سے روایتی رسم شمع گل کی ادائیگی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ نقشہ نوڈھال حضرت امام حسین علیہ اسلام کربلا معلی کا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہونے سے قبل روایتی گزرگاہوں کی تمام روشنیاں گل کرنے کے بعد قبل صبح4بجکر15منٹ پر حسب روایت کربلامیدان سے درگاہ مورشاہ ڈول پاک سے مرکزی تعزیہ کربلا معلی کو یاحسین یاحسین کی صدائیں بلند کرتے ہوئے برآمد کیا جائے گا ساڑھے پانچ سو سالا قدیمی نقشہ نوڈھال کے برآمد ہونے والے تعزیہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
آج9محرم کی صبح برآمد شدہ تعزیہ کربلا معلی سورج کی کرنیں روشن ہونے سے قبل اپنے روایتی مقام منڈوکھبڑ کے پڑ پر چند گھنٹوں کے لئے قیام پزیر ہوگا بعد ازاں اسی روز بعد نماز ظہر ایک بار پھر تعزیہ کربلا معلی کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں شاہی بازار،ٹانگہ اسٹینڈ چوک،چبوترہ چوک،درگاہ وال مبارگ گیٹ پر سلامی ادا کرتے ہوئے ڈھک بازار،جیلانی روڈ،وچھوڑاچوک،گجوانی محلہ سے گزرتا ہوا کربلا میدان پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا جھاں ایک روزہ قیام کے بعد10محرم بعد نمازظہرین ایک بار پھر برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا ریلوے اسٹیشن کے قریب سادات قبرستان میں پہنچ کراختتام پزیر ہوگا جھاں تعزیہ کو نہر کردیا جائے گا
پانچ سو سالاقدیمی تعزیہ کربلا معلی کو کاندھا دینے اور اسکی زیارت کرنے کے لئے8محرم کی شام کو ہی مومنین وزائرین قافلوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئے تھے جسکی وجہ سے شہر کی گلی گلی یاحسین یاحسین کی صداؤں سے گونج رہی تھی دوسری جانب قدیمی ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر جگہ جگہ دودھ،شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کردی گئی تھی اور اندرون وبیرون شہروں سے پہنچنے والے زایئرین ومومنین کے لئے نیاز ولنگر کا سلسلہ بھی جگہ جگہ جاری تھا
right-sidebar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you