اسلام آباد: سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی۔ ملک میں کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 75 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 91 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 857 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 94 مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 46 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 513 کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیئے گئے،اب تک کٴْل 1 کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 15 ہزار 856 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 4 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار 77 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 22 ہزار 418 ہو چکی ہے، اس سے کل اموات 6 ہزار 627 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 82 ہزار 332 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 605 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 721 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 819 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 771 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کل 852 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 865 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 336 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30 ہزار 865 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 685 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 170 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you