IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 25 اگست، 2021

وزیراعظم کی طرف سے کورونا صورتحال کے تناظر میں کاشتکاروں کی دی جانے والی سبسڈی اور قرضے سست روی کا شکا

اسلام آباد: وزیراعظم کی طرف سے کورونا صورتحال کے تناظر میں کاشتکاروں اور زرعی شعبے کیلئے مختص 50ارب کے پیکج کے تحت کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسڈی اور قرضے سست روی کا شکار 


اسلام آباد(خالدہ راجہ سے) وزیراعظم کی طرف سے کورونا صورتحال کے تناظر میں کاشتکاروں اور زرعی شعبے کیلئے مختص 50ارب کے پیکج کے تحت کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسڈی اور قرضے سست روی کا شکار، مالی سال 2020-21میں پیکج کے تحت وزرات خزانہ کی طرف سے صرف 15ارب 60کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے جاری فنڈز میں سے15ارب 30کروڑ روپے صوبوں کو ٹرانسفر کر دیئے۔ 

وزارت فوڈ سیکیورٹی کی دساویزات کے مطابق 15ارب 30کروڑ 18لاکھ روپے کے فنڈز میں سے پنجاب کے کاشتکاروں کو سبسڈیز اور قرضوں کی مد میں 6ارب 25کروڑ 72لاکھ ، سندھ کے کاشتکاروں کو 3ارب 90کروڑ 82لاکھ ، خیبرپختونخوا کے کاشتکاروں کو 17کروڑ 56لاکھ جبکہ بلوچستان کے کاشتکاروں کو 54کروڑ 18لاکھ روپے دیئے گئے۔ 

دستاویز کے مطابق ربیع پیکج کے تحت پنجاب میں 97کروڑ 50لاکھ جبکہ خیبرپختونخوا میں 4کروڑ 85لاکھ روپے دیئے گئے ، سفید مکھی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں 30کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ، خریف پیکج کے تحت کھادوں اور کپاس کے بیج پر سبسڈی کی مد میں پنجاب میں کاشتکاروں کو 4ارب 98کروڑ 22لاکھ ، سندھ میں 3ارب 90کروڑ 82لاکھ روپے، کے پی کے میں 12کروڑ 71لاکھ روپے جبکہ بلوچستا ن میں کاشتکاروں کو 54کروڑ 18لاکھ روپے دیئے گئے۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you