لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 20، 20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 20، 20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ پنجاب سپورٹس بورڈ اور انرجی ڈیپارٹمنٹ نے دونوں اولمپینز کو 10 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔ وزیراعلیٰ نے کوہ پیما ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کو 10 لاکھ روپے کے چیک بھی پیش کیے جبکہ کوچ سید فیاض بخاری کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے اپنی شاندار صلاحیتوں کے ساتھ ملک کا نام روشن کیا ہے
یاد رہے کے دونو ایتھلیٹ کوئی میڈل جیتنے قامیاب نہیں ہوے اگرچہ ایونٹ میں انکی کارکردگے قابل تعریف رہی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you