روہڑی(رپورٽر) صحافی پر حملہ پورے ملک کے صحافیوں پر حملہ ہے کسی صحافی پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جروار کے صحافی قاضی شفقت پرقاتلانہ حملے کی سخت مذمت اور حملے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار
تفصیلات کے مطابق روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی کے شہر جروار کے صحافی قاضی شفقت پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ کسی بھی ایک صحافی پرحملہ ملک بھرکی صحافی برادری پر حملہ ہے کسی بھی صحافی پرحملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائدین نے اول دن سے صحافی دشمن عناصر کے خلاف بھرپور آوازبلندکی ہے مجاہدبوزدار نے مزید کہا کہ جروار کے صحافی قاضی شفقت پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you