اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے،2008 سے 2018 تک کرپشن کا سنہری دور تھا، قوم نواز شریف سے کرپشن کا حساب مانگ رہی ہے، الیکشن میں دھاندلی کا رونا رونے والے اصلاحات سے بھاگ رہے ہیں، چھانگا مانگا کی سیاست عمران خان نے دفن کر دی اب شفافیت کا راج ہوگا۔ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے، 2008 سے 2018 تک کرپشن کا سنہری دور تھا، بے پناہ کرپشن کے ذریعے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا، ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھ کر معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، آج روپے کی قدر ماضی کے غلط فیصلوں کی بدولت کم ہوئی، شہباز گل نے کہا کہ قوم نواز شریف سے کرپشن کا حساب مانگ رہی ہے، الیکشن میں دھاندلی کا رونا رونے والے اصلاحات سے بھاگ رہے ہیں، چھانگا مانگا کی سیاست عمران خان نے دفن کر دی اب شفافیت کا راج ہوگا۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you