اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
فوٹو: سوشل میڈیا |
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے گجک میں آئی ای ڈی دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے، اللہ تعالی کیپٹن کاشف کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you