روہڑی: ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ نقشہ نوڈھال کربلا معلی کا مرکزی ماتمی جلوس درگاہ مور شاہ سے برآمد. روایت کے مطابق ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کی روشنی گل کرکے رسم شمع گل ادا کی گئی. مرکزی ماتمی جلوس کی زیارت اور کاندھا دینے کے لئے ہزاروں عزاداروں کی شرکت
سکھر،روہڑی (رپورٹر﴾ روہڑی میں شمع گل کرکے پانچ سو سالہ تاریخی ضریح اقدس کربلا معلیٰ برآمد، کربلا معلیٰ کے ماتمی جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شریک، عزاداروں کی یاحسین کی فلک شگاف صداؤں سے گونج اٹھا، ضریح اقدس کا ماتمی جلوس ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوگیا
ضریح اقدس کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر اختتام پذیر ہوگا، ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں سیکڑوں عزادار بے ہوش و زخمی، عزاداروں کو اسکاؤٹس تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے طبی امداد کیمپوں میں طبی امداد دے دے گئی، ضریح اقدس کے جلوس میں الم پاک بھی بڑی تعداد میں شامل، جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات، شہر چاروں طرف سے سیل کردیا گیا، ضریح اقدس روایت کے مطابق پورے شہر کی بتیاں بند کرکے برآمد کی گئی، ضریح اقدس کا جلوس دوبارہ دن کے وقت منڈو کھبڑ سے دوبارہ شروع ہوگا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you