IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 18 اگست، 2021

ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ کربلا معلی کا مرکزی جلوس آج برآمدہوگا، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

 ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ کربلا معلی کا مرکزی جلوس آج برآمدہوگا سیکورٹی کے فول پروف انتظامات شہرکے اندرونی وماتمی جلوس کی گزرگاہیں مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردی گئیں 


روہڑی(رپورٹر) ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ کربلا معلی کا مرکزی جلوس آج برآمدہوگا سیکورٹی کے فول پروف انتظامات شہرکے اندرونی وماتمی جلوس کی گزرگاہیں مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردی گئیں 8محرم کی رات اور 9اور10محرم کو اندرون شہر غیرسرکاری تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب جگہ جگہ جامعہ تلاشی کے لئے 2ہزار سے زائد پولیس اور رضاکارتعینات جلوس کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کمیرے نصب مانٹرنگ روم قائم بلند عمارات پر نشانہ بازکمانڈوزتعینات 


تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی نقشہ نوڈھال حضرت امام حسین علیہ اسلام تعزیہ کربلا معلی کا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوگا مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے آنے والے مومنین اور زائرین کی سیکورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں 8محرم کی دوپہر کو ہی تین روز کے لئے شہر کے اندرونی تمام علاقوں اور مرکزی ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کو مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیا گیا تھا 

ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی تعزیہ کربلا معلی کا مرکزی ماتمی جلوس 9محرم کی صبح روشنی ہونے سے قبل روایتی رسم شمع گل کی ادائیگی کے بعد کربلا معلی درگاہ مورشاہ ڈول پاک سے برآمد ہوگ

جبکہ اندرون شہر غیرسرکاری تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر جگہ جگہ 1315 پولیس اہلکارجبکہ بڑی تعداد میں رضاکاروں اسکاوٹ رضاکاروں کی جانب سے قافلوں کی صورت میں آنے والے مومنین اور زائرین کی جامعہ تلاشی اور واک تھرو گیٹ سے گزرا جارہا تھا


دوسری جانب کسی بھی شخص کو بیگ ودیگر مشکوک سامان لانے کی اجازت نہیں تھی اور ناہی ماچس،سگریٹ یادیگر آتش گیر مادہ چہری چاقو یاکسی بھی قسم کا اسلحہ یا انسانی نقصاندہ اشیاء ساتھ لیجانے کی اجازت تھی دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے جلوس کی سیکورٹی کے لئے مختلف مقامات پر سی سی ٹی کیمرے نصب کئے گئے تھے اور انکی مانٹرنگ کے لئے مانٹرنگ روم قائم کیا گیا تھا 


جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پر بلند عمارات پر تربیت یافتہ نشانہ باز کمانڈوز تعنات کئے گئے تھے جبکہ سیکورٹی کوکنٹرول کرنے کے لئے رینجرز پولیس،کمانڈوز،لیڈی پولیس،سادہ لباس پولیس اہلکار،بم ڈسپوزل عملہ،رضاکار وں نے اپنی ڈیوٹیاں انجام دی تعلقہ اسپتال میں میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور ایمرجنسی نافظ کردی گئی تھی اور ماتمی جلوسوں میں زخمی اور بے ہوش ہونے والوں کوفوری طبی امدادکی فراہمی کے لئے مختلف مقامات پر طبی کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you