روہڑی(نمائندہ ) کسی بھی اوورلوڈان فٹ یاکمزور ٹائر والی گاڑی کو موٹروے پرسفرکی اجازت نہیں ہے موٹروے پولیس کو گاڑیوں کو چالان کرنے کا ٹارگیٹ نہیں ملا بلکہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کا سفر آسان اور محفوظ بنانے کی ہدایات ہیں ان خیالات کا اظہار چیف پیٹرولنگ آفیسر ڈی ایس پی موٹروے پولیس ایم5سکھرملتان موٹروے وحیدالقمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وحیدالقمر کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے پولیس آئی جی سید کلیم امام ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی اور ایس پی غلام قادرسندھو کی خصوصی ہدایات ہیں کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کوبہترین سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح بنائی جائے اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کوروڈسیفٹی کی آگاہی کو معمول بنایا جائے وحیدالقمر کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس روڈ حادثات سے بچاؤ سے متعلق مختلف پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے،جس میں خصوصی طورپربس ڈرائیور کو خاص طورپر نیند کے اوقات میں الرٹ کیا جارہا ہے روڈ حادثات پرقابو پانا،عوام کی جان و مال کا تحفظ اور این سی اوسی کی جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا موٹر وے پولیس اور پبلک ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ذمہ داری ہے موٹروے پرسفر کرنے والے کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش ہو یا کسی بھی قسم کی ہیلپ چاہئے ہو تو130پر رابطہ کرئے
جبکہ موٹروے پر جگہ جگہ لگے بورڈ پر درج احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ آپ کا سفر محفوظ ہوسکے اور ہم اپنے فرض پورا کرسکے اس موقع پر وحیدالقمر کا میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ روڈ حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے میڈیا کا کردار ہمیشہ تعمیری اور مثبت رہا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you