IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 23 اگست، 2021

سکھ یاتریوں کو گوردوارا دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی و سی) نے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ ماہ ہونے والی برسی کے موقع پر مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے گوردوارا دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت دے دی۔


اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی و سی) نے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ ماہ ہونے والی برسی کے موقع پر مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے گوردوارا دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت دے دی۔  این سی او سی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کووِڈ 19 کے سخت پروٹوکولز کے تحت سکھ یاتریوں کو آئندہ ماہ کرتار پور کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے انڈیا 22 مئی سے 12 اگست تک 'سی' کیٹیگری میں تھا اور وہاں سے آنے والے افراد بشمول سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت کی ضرورت تھی۔تاہم اب مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سرٹیفکیٹ کے ہمراہ پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی جس کے لیے انہیں 72 گھنٹوں سے کم وقت میں کروائے گئے پولیمرس چین ری ایکشن (آرٹیـپی سی آر) ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانی ہوگی۔

اس کے علاوہ ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹی ایجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جس کا نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں مذکورہ فرد کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔دوسری جانب این پی آئیز کے مطابق دربار میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔وزارت صحت کے عہدیدار کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 3 کیٹیگریز متعارف کروائی تھیں۔ کیٹیگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کے لیے لازمی کووِڈ ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل تھا جبکہ کیٹیگری بی کے ممالک سے مسافروں کو 72 گھنٹوں کے اندر کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کامنفی نتیجہ دکھانا ضروری تھا جبکہ کیٹیگری سی سے لوگوں کی آمد پر پابندی تھی اور وہ صرف این سی او سی کی خصوصی ہدایات کے تحت ہی سفر کرسکتے تھے۔۔۔۔۔۔۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you