روہڑی میں سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپرہشن، سیکڑوں کنیکشن منقطع، بجلی چوروں کو انتباہ، اب بجلی نہیں کاٹیں گے مقدمات بھی درج کرائیں گے، سیپکو افسران
روہڑی (رپورٹر) روہڑی میں سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپرہشن، سیکڑوں کنیکشن منقطع، بجلی چوروں کو انتباہ، اب بجلی نہیں کاٹیں گے مقدمات بھی درج کرائیں گے، سیپکو افسران سکھر۔ تفصیلات کے مطا بق الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری سلیم احمد کی ہدایت پر چیف انجنیئر آپریشن عبدالکریم میمن ،ایس ای سکھر منظور احمد سومرو،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل راج کمار اور ایکسیئن وجے کمار ،ایس ڈی او جان محمد بگٹی ،ایس ڈی او صالح پٹ سید نقی شاہ و دیگر کی قیادت میں سیپکو سب ڈویژن روہڑی اور سیپکو سب ڈویژن صالح پٹ کے عملے کے ساتھ روہڑی شہر کے مختلف علاقوں میں بیک وقت بجلی کی چوری روکنے اور ریکوری کے حوالے سے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے اور کاروائی کےدوران سیکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کنیکشن منقطع کردیئے اور بجلی کی تاریں اور میٹر تحویل میں لے لیے
اس موقع پر چیف انجنیئر آپریشن عبدالکریم میمن اور ایس ای منظور احمد سومرو نے بجلی چوروں کو انتباہ دیا کہ وہ بجلی چوری سے گریز کریں ورنہ آئندہ ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے سیپکو عملے کو بھی متنبیہ کیا کہ اگر کوئی اہلکار یا افسر بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ روہڑی شہر میں ایک بار میٹر سیکیورنگ کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا اور جو کام ہوا ہے اس حوالے سے اس کی بھرپور نگرانی کی جائےگی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you