گھوٹکی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے مزید ایک ھفتہ بند رکھنے والے فیصلے کے خلاف گھوٹکی میں ریلی نکالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کیا گیا
گھوٹکی(پورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے مزید ایک ہفتہ صوبے بھر میں اسکولوں کو بند رکھنے والے فیصلے کے خلاف دوسرے شہروں کی طرح گھوٹکی میں بھی آل پرائیویٹ اسکولز مئنيجمنٹ ایسوسیئیشن سندھ (آپسما)، اساتذہ، شاگردوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد افراد کی جانب سے گھوٹکی میں ریلی نکالی گئی جس کے بعد شرکاء نے پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا
تفصیلات کے مطابق ریلی میں شریک آصف علی ملک، عبدالحميد دایو، آغا بلاول پٹھان، رئوف پارس دایو، نصراللہ کلادی، عبدالغفار، افتخار ملک، حضور بخش مھر، الطاف احمد سیال، حافض قادر بخش، وجیش کمار، سینئر صحافی امان اللہ سومرو اور عارف سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس دوران شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کو بند رکھنے والے فیصلے کے خلاف نعرے آویزاں کئے گئے تھے دوسری جانب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کے جس ملک کو ختم کرنا ہو اس کی تعلیم ختم کی جاتی ہے شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کو جواز بنا کر اسکولوں کو بند کرنے کا مقصد بچو کی تعلیم کو تباہ کرنا ہے، زندگی سے وابستہ باقی چیزوں کی طرف اسکول بھی ایس او پیز پر کھلے رکھے جا سکتے ہیں مگر مسلسل صرف اسکولوں کو بند رکھنا سمجھ سے باہر ہے شرکاء نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلفور صوبے میں اسکول کھولے جائیں اور بچوں کے مستقبل کو ڈوبنے سے بچایا جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you