سرحد: سرحد انوار ویلفیئر آرگنائيزيشن گھوٹکی کیجانب سے اسکولوں کی بندش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
سرحد(رپورٽر) سرحد انوار ویلفیئر آرگنازیشن گھوٹکی کیجانب سے اسکولوں کی بندش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں حکومت سندھ سے اسکول کھولنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کورونا وائریش کے پیش نظر سندھ حکومت کیجانب سے 30اگست تک سندھ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کیخلاف انوار ویلفیئر آرگنازیشن گھوٹکی ارشاد احمد لکھن، دوست علی شاہ، فاروق لکھن، فہدعلی شاہ، عمران عباسی، غلام مرتضٰی چاچڑ، زاہد لکھن، فیض کھوسہ، سمیت دیگر شہریوں کیجانب سے مین چوک سے پریس کلب سرحد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی اداروں پر لگائے گئےتالے کی بندش کو نامنظور کرتے ہیں اسکولوں کی بندش سے بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے سندھ حکومت کیجانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت سندھ کو چائیے کہ سندھ کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عمل کراتے ہوئے تعلیم کو جاری رکھاجائے تاکہ بچوں کی تعلیم کو نقصان نہ ہو،
تعلیمی بندش کیخلاف گھوٹکی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کے بارے میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں اسکول کی بندش نامنظور تعلیم پر تالے نامنظور اور اسکول کھولنے کے نام کے نعرے درج تھے مظاہرین کیجانب سے سندھ سرکار سے سندھ میں اسکولوں کو جلد سے جلد کھول کر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you