لاہور (ویب ڈیسک) ماہرہ خان کی ”ہم کہاں کے سچے تھے“ کے ذریعے 6 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی، تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ”ہم کہاں کے سچے تھے“ کا شمار ان ڈراموں میں ہوتا ہے جن کی آمد کا ناظرین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑہیں: "غیرت کے نام پر سفاک قتل عام کی تاریخ
ڈرامے کی کہانی ڈرامہ نگار عمیرہ احمد کے اسی نام سے لکھے ہوئے ایک ناول پر مبنی ہے جب کہ اس کے ہدایت کار عشق زہے نصیب اور پیار کے صدقے سے شہرت پانے والے معروف ڈائریکٹر فاروق رند ہیں۔ اس سیریل کے ذریعے ماہرہ خان کی چھ سال کے بعد ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں واپسی کی خبر اور ڈرامے کی سنسنی خیز جھلکیوں کو دیکھنے کے بعد شائقین بے صبری سے اس ڈرامے کے نشر ہونے کا انتظار کررہے تھے۔
دبئی: متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھولنے کا اعلان کردیا
”ہم کہاں کے سچے تھے“سنسنی‘سسپنس اور خواتین کے مضبوط کردار کو پیش کرتے ہیں‘ یہ محبت‘ نفرت اور پیچیدہ رشتوں پر مشمل ایک کہانی ہے جو تین کزنز کے گرد گھومتی ہے۔ ماہرہ خان جو مہرین کا کردار ادا کررہی ہیں ایک پریشان اور والدین کے ماضی کے اعمال کی وجہ سے گھبرائی ہوئی ایک بچی ہے‘ دوسری جانب تشدد پسند اور لاپرواہ مشال ہے جس کا کردار نبھارہی ہیں کبری خان جس کا خیال ہے کہ ہر چیز اس کے گرد گھومتی ہے۔ عثمان مختار اس ڈرامے میں اسود کے طور پر ایک مضبوط کردار کے نوجوان کے روپ میں سامنے آرہے ہیں جو ان دونوں لڑکیوں کے تصادم میں بری طرح سے الجھا ہوا ہے۔
ابیشک بچن نے اپنا شاندار فلیٹ فروخت کر دیا، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
نینا کاشف اور مومنہ دریدکے ذریعہ تیار کردہ اس سیریل کے دیگر کرداروں میں ہارون شاہد‘ علی طاہر‘ ہما نواب‘ کیف غزنوی، خالد محمود ملک‘ عینی زیدی‘عمیر رانا، لیلیٰ واسطی‘ شمیم ہلالی‘ سدرہ پروین‘ زینب قیوم (زی کیو)‘ تحریم‘ مناہل نوید اور دیگر شامل ہیں۔ہم کہاں کے سچے تھے ہر اتوار کی شب 8بجے ہم ٹی وی سے پیش کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you