IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 26 ستمبر، 2021

ممبئی: انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے ایسی لڑکی سے شادی کی جس کی انگریزی اچھی تھی بھارتی کرکیٹر

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین وریندر سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے ایسی لڑکی سے شادی کی جس کی انگریزی اچھی تھی۔ بھارت کے مشہور دی کپل شرما  شو کے پروگرام میں متعدد بھارتی کرکٹرز اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں انگلش بولنے اور سمجھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور  اس بات سے انہیں شرمندگی محسوس ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑہیں: ویلنگٹن: فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا, پاکستان میں جو کچھ بھی ہوا پریشان کن تھا، کیوی کوچ

تاہم اب دی کپل شرما شو کے پرومو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں سہواگ کے ہمراہ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں شو کے میزبان کپل شرما نے سہواگ کو ان کے پرانے انٹرویو کی یاد دلائی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرکٹر یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور میں نے ایسی لڑکیوں سے شادی کی جن کی انگریزی اچھی تھی تاکہ ہماری انگریزی بھی اچھی ہو سکے۔ وریندر سہواگ نے کپل کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سابق آل رانڈر کپل دیو  بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ برطانوی نڑاد بھارتی اداکارہ گیتا بسرا سے 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جب کہ یووراج سنگھ نے بھی شادی کے لیے برطانوی نڑاد بھارتی اداکارہ ہیزل کیچ کا انتخاب کیا۔ وریندر سہواگ کی شادی 2004 میں آرتی اہلوت سے ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you