روہڑی( رپورٹر) شہرکی کارباری مارکیٹوں سے ریڑھی بانوں کو ہٹانے کا صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے نوٹس متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم پیپلزپارٹی کے وفداورریڑھی بانوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ٹانگہ اسٹینڈ سے بندرروڈ تک عارضی طور پر متبادل جگہ کی فراہمی پر اتفاق تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر اوراسٹنٹ کمشنر روہڑی کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی روہڑی کے انکروچمنٹ عملہ کی جانب سے شہرکی اہم کاروباری مارکیٹوں سے سبزی، فروٹ، مچھلی ودیگر اشیاء فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں کو ہٹانے اور انکے خلاف مقدامات درج کراکرانہیں بے روزگارکرنے کا صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ اور پیپلزپارٹی رہنما چیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ کی فراہمی کی ہدایات کے بعد پیپلزپارٹی سٹی روہڑی کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالخالق سولنگی کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے وفد میں شامل حاجی عبدالخالق سولنگی، سیدشاہد حسین شاہ، مکھی وکی کمار اورریڑھی بانوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ریڑھی بانوں کو عارضی طور پر ٹانگہ اسٹینڈ سے بندرروڈ تک جگہ فراہم کی جائے اور تمام ریڑھی بانوں کی لسٹیں تیار کی جائے جسکے بعد تمام ریڑھی بانوں کو بندرروڈ کے مقام پر صوبائی حکومت کی جانب سے ترتیب سے کیبنیں بنواکردی جائے گی جس میں وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکے بعد ازاں پیپلزپارٹی کے وفد اور میونسپل انکرچمنٹ عملہ کی جانب سے اہم تجارتی علاقے شاہی بازار،مسان روڈ، لالاشہزادہ چوک، پرانہ تعلقہ اسپتال روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا
اور تاجر برادری کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی دکانوں کے آگے کسی قسم کی غیرقانونی تجاویزات کوفوری ختم کرئے اور کسی بھی دکان کے آگے ریڑھی ناکھڑی جائے اورناہی کوئی رکاوٹ بننے والی چیز رکھی جائے تاکہ شہر کے کاوباری مراکز میں آنے والوں کی آمدورفت میں کسی قسم کا خلل پیدا ناہو
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you