گھوٹکی(نمائندہ عطا حسين سومرو)پریس کلب سرحد پر روڈ سیفٹی مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس، ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی کو اور سفر کو محفوظ بناسکتے ہیں ڈی ایس پی گھوٹکی موٹر وے پولیس خرم عباس شاہ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی موٹر وے پولیس خرم عباس شاہ نے پبلک روڑ سیفٹی کے حوالے سے سرحد پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر ہم سب کو مل کر عمل کرنا ہوگا ہائی وے اور موٹر وے پر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے موٹروے پولیس 24 گھنٹے فرائض سرانجام دی رہی ہے
مشکلات کے وقت ہماری ہلیپ لائن 130 کی سروس مسافروں کیلئے ہر وقت موجود ہے موٹر وے پولیس ہر قدم سفر میں آپکی حفاظت کیلئے گوشاں ہیں اور ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھنا بھی ضروری ہے خراب ٹائرز ہونے پر موٹر وے پر بلکل سفر نہ کریں اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون بلکل استعمال نہ کریں حادثات کا باعث بن سکتے ہیں موٹر وے ملک اور قوم کیلئے تحفہ ہے
اس کے اردگرد ہونے والے نقصانات پر موٹر وے پولیس کا ساتھ دیں اس موقع پر انکے ہمراہ موٹر وے پولیس آفیسر ایڈمین علی اکبر نائچ ،عبدالغنی بھارو موجود تھے معزز مہمانوں کیلئے پریس کلب سرحد کے صدر حاکم خان ابڑوں اورپریس سیکریٹری عطا حسین سومرو کیجانب سے موٹر وے پولیس ڈی ایس پی کا سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you