روہڑی(رپورٽر)نواحی علاقے کرن شگر مل کے قریب سوسے زائد دیہی علاقوں کی بجلی کے کنکشن منقطع کرنے اور دیہی علاقوں کو جانے والی بجلی کے تین پول کاٹ کر تین سو میٹرتاریں ساتھ لیجانے والے سیپکو عملے کے8ملازمین کو دیہی علاقوں کے سینکڑوں مکینوں نے یرغمال بنالیا اور بجلی کے پول اور ضبط شدہ تاروں سے بھری گاڑیاں روک لی منتشر دیہاتیوں نے ساڑھے تین گھنٹے تک سیپکو عملہ کودیہی علاقے میں یرغمال بنائے رکھا جسکے بعد جاگیرانی برادری کی معزز شخصیت اعظم خان جاگیرانی نے پہنچ کرسیپکو ملازمین کوآزاد کرایا اور ایسی اطلاعات پرسیپکو افسران ایکسئین وجے کمار ایس ڈی او سب ڈویثرن روہڑی محمدجان بگٹی سمیت درجنوں سیپکو یونین کے عہدیداران نے پہنچ کر اعظم خان جاگیرانی سے مذاکرات کئے اعظم خان جاگیرانی نے سیپکو افسران کو بتایا کہ سیپکو عملہ نے تین پول اورتین سو سے زائد تاریں ضبط کرلی ہیں جسکی وجہ سے سو سے زائد دیہی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے جبکہ ان علاقوں کے مکین بل بھی باقائدگی سے جمع کراتے ہیں سیپکو کا ایساعمل مقامی ہزاروں مکینوں کے ساتھ زیادتی ہے اس موقع پر یہ طح پایا گیا کہ سیپکو افسران فوری طور پر ان علاقوں کی بجلی بحال کریگی اور دیہی علاقوں کے مکین اپنے بل کا بقایاجات کا 10فیصد ادا کرئے گے جب تک ضبط شدہ پول اور تاریں امانت طور پر شوگرمل میں رکھی جارہی ہیں بل کی ادائیگی کے بعد پول لگادئیے جائے گے اور تاریں بھی دیہاتیوں کو واپس کردی جائے گی
قبل ازیں دیہاتیوں نے الزام لگایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ عرفان قاضی اور سعید نے دیہاتیوں سے پرانی لائن چلانے کے 5لاکھ روپے لئے 7لاکھ مزید دینے تھے جب ہم نے لائن لگانے کو کہا یا رقم واپس کرنے کا کہاتو اس نے عملہ کے دیگر ساتھیوں سمیت پہنچ کر پول اتارنا شروع کردئیے جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے جبکہ اس موقع پر ایکسئین سیپکو وجے کمار کاکہناتھاکہ یہ انڈسٹریل فیڈر ہے اوریہاں پر درجنوں دیہی علاقوں کے مکین گھروں میں بجلی استعمال کررہے ہیں ایک ہفتہ قبل بھی یہاں کی لائن منقطع کردی گئی تھی تاہم اب بھی لائن اسی لئے منقطع کی گئی ہے تاہم علاقائی مکینوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ قسطوں میں بل اداکرینگے ان کی یقین دہانی پر ان علاقوں کی بجلی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you