کراچی کے لئے پہلا جدید ترین ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے جو کہ 22سٹیشنز پر مشتمل ہوگا
کراچی(ویب ڈیسک)گرین لائن بس منصوبے کے لئے چین سے جدید بسیں لانے والا جہاز بندر گاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔گرین لائن منصوبے کے لئیچین سے 40بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں ہیں۔ بسوں کو جہاز سے پورٹ پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔بسوں کے چینی بحری جہاز کے ذریعے کراچی لایا گیا ہے جبکہ منصوبے کے لئے باقی کی 40بسیں آئندہ کچھ ہفتو ں کے دوران پاکستان پہنچیں گی۔حکام کے مطابق یہ بسیں ایس آئی ڈی سی ایل کے حوالے کی جائیں گی۔ بسوں کی نقاب کشائی کی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر شرکت کریں گے۔گرین لائن منصوبہ اہلیان کراچی کی ایک بڑ ی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کا دعویٰ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیاتھا، پراجیکٹ کے لئے مانیٹرنگ کنٹرول بھی قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے گرین لائن کراچی کے لئے پہلا جدید ترین ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے جو کہ 22سٹیشنز پر مشتمل ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you