IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 19 ستمبر، 2021

سرحد: تھانہ میرپور ماتھیلو کی حدود میں گھوٹکی پولیس کا ایریا سرچ آپریشن، 10 مشکوک افراد کو گرفتار جبکہ 02 موٹر سائیکلیں بھی اپنی تحویل میں لی گئیں۔۔۔

ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمر طفیل صاحب کے احکامات پر تھانہ میرپور ماتھیلو کی حدود میں ایریا سرچ، 10 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 02 موٹر سائیکلیں بھی اپنی تحویل میں لی۔

سرحد (نمائندہ آئی بی این) ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمر طفیل صاحب کی ہدایت پہ آج شام کو اے ایس پی میرپور ماتھیلو جھانداد اکرم کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ میرپور ماتھیلو کی حدود میں ایریا سرچ آپریشن۔ اے ایس پی کے ہمراہ ایس ایچ او میرپور ماتھیلو، ایس ایچ او بیلو میرپور اور ایس ایچ او داد لغاری اور ایس ایچ او جروار بھی ساتھ تھے, اے ایس پی کی سربراہی میں میرپور ماتھیلو شھر کے مختلف علاقوں، شاہی بازار، موبائل مارکیٹ، لاری اڈہ، ہوٹلز، ریلوے لائن اور شہر کی مختلف چھوٹی بڑی گلیوں کو سرچ کیا گیا, جبکہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار 10 مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے, 

یہ بھی پڑہیں: سکھر: مال مفت دل بے رحم، سکھر میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے

ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل صاحب کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے 

ہیں کہ جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے, ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی پولیس کا اولین ترجیح ہے, سرچنگ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دھشگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا پولیس کا کام عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you