IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 8 ستمبر، 2021

سرحد: شہریارخان شر آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، میر افتخار احمد لونڈ


سرحد(نمائندہ سرحد عطا حسين سومرو) پی ٹی ئی کی حکومت بہتر کام کررہی ہے آنے والے پانچ سالوں تک عمران خان وزیراعظم رہیں گے شہریار خان شر آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار ہی رہیں گے پی ٹی آئی ضلع گھوٹکی صدر افتخار احمد لونڈ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع گھوٹکی کےصدر میر افتخاراحمد لونڈ کی سرحد شہر میں پی ٹی آئی صدر سرحد ابراہیم ملک سمیت دیگر ممبران کی نئی باڈی منتخب ہونے کی تقریب میں شرکت کی 


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر افتخار احمد لونڈ کا کہنا تھا کہ وفائی حکومت عوام کی بہتری اور بھلائی کیلئے کام سرانجام دے رہی ہے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے پانچ سال پورے کرے گی اور وزیر اعظم عمران خان رہیں گے پی ٹی رہنما شہریار خان شر کے حوالے سے انہوں کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں بھی شہریارخان شر پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ہی لڑیں گے 2018 کے الیکشن میں مقابلہ میں اترے تھے اور آئندہ الیکشن کےلئے بھی میدان میں ہونگے ان کا مذیدکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیجانب سے گھوٹکی کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی دی گئی ہے اور جلد عوام کو در پیش دیگر مسائل کو بھی حل کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر انکے ہمراہ ریئس اللہ وسایو گھوٹو، محمد حسن چاچڑ، مشتاق شاہی، آغا ارشد پٹھان، بھی موجود تھے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you