روہڑی (نمائندہ ) تیز رفتار کوچ اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ناراکینال کی پل کی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی کوچ ناراکینال پل کی حفاظتی گرل سے بھی ٹکرائی ڈرائیورنے کوچ کو سنبھال لیا کوچ ناراکینال میں گرنے سے بال بال بچ گئی کوچ میں سوار بچے سمیت 8 مسافر زخمی کوچ اوچ شریف سے کراچی جارہی تھی کہ کھجورمنڈی کے قریب نارا پل کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئی زخمیوں کو سول اسپتال سکھر پہنچایا گیا تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اُوچ شریف سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتار ی کے باعث روہڑی کھجورمنڈی کے قریب ناراکینال پل پر اوورٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ناراکینال کی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور ناراکینال کی حفاظتی گرل سے جاٹکرائی مسافر کوچ سکھربیراج سے نکلنے والی نارا کینال کی پل کی حفاظتی گرل سے ٹکرانے کے بعد کوچ کے ڈرائیور نے کوچ کو سنبھال لیا جسکے باعث کوچ نارا کینال میں گرنے سے بال بال بچ گئی تاہم حادثہ کے باعث مسافرکوچ میں سوار کم عمر بچے سمیت 8 مسافر زخمی ہوئے جنھیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال سکھر پہنچایا گیا واضح رہے حادثہ رات کے وقت پیش آیا جس وقت کوچ میں سوار اکثر مسافر سوئے ہوئے تھے کوچ کے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث اچانک دھماکے کے باعث کوچ میں سوار مسافرنیند سے بیدار ہوگئے اور رات کا اندھیرا اور کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ناراکینال کی فٹ پاتھ پر چڑھکر ناراکینال کی جانب بڑھنے لگی تو مسافروں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور بیشتر کوچ مسافروں نے چیخ وپکار شروع کردی مقامی پولیس نے کوچ اور ٹرک کو تحویل میں لیکر کوچ اور ٹرک کے ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا تھا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you