سکھر شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے کھودے گئے گڑھے شہریوں کے لیے خطرہ جان بن گئے ،کئی شہری گڑھوں میں گرکر ہاتھ پاؤں تڑوا بیٹھے ،ایک بچے کی گڑھے میں گرنےکی فوٹیج نیوز کو موصول
سکھر(رپورٹر) سکھر میں نکاسی و فراہمی آب کی پائیپ لائنیں ڈالنے کے لیے مقامی بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں والس روڈ، بندر روڈ اور دیگر علاقوں میں کھودے گئے گڑھے شہریوں کے لیے جان کا خطرہ بن گئے ہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے گڑھے کھودنے کے بعد کام بند کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ گڑھے شہریوں کی جان کے لیے رسک بن چکے ہیں اور اس وقت تک کئی شہری ان گڑھوں میں گر کر اپنے ہاتھ پاؤن تڑوا بیٹھے ہیں سکھر شہر میں ایک سائیکل سوار بچے کی گڑھے میں گرنے کی فوٹیج موصول ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک سائیکل سوار بچا کس طرح گڑھے میں گر کر تڑپتا ہوا نظر آرہاہے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی مدرسے کا طالب علم بچے کو گڑھے میں گرتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر پہنچ کر اس کی مدد کرکےاسے باہر نکالتاہے سکھر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے سکھر بلدیہ اور بپلک ہیلتھ انتظامیہ کی اس بے حسی اور پیش آنے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر گڑھوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you