سکھر( رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر کے زیر انتظام اور محکمہ ہیلتھ سکھر کے تعاون سے نیو بس ٹرمینل ،بس اڈوں پر کورونا ویکسینشن نہ کرانے والے ڈرائیور اور کلینرز کو ویکسین کرانے کا اہتمام کیاگیا اور سیکڑوں ڈرائیوروں ،کلینرز اور مسافروں کو بھی ویکسین لگائی گئیں اور انہیں ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کرانے کی ہدایات دی گئی ویکسینیشن کیمپ کی نگرانی محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر کے آر
ٹی او فیاض احمد منگی ،محکمہ ہیلتھ سکھر کے افسران نے کی
ویکسینیشن کیمپ کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر کے آر ٹی او فیاض احمد منگی ،محکمہ ہیلتھ سکھر کے افسران نے بتایا کہ سندھ حکومت کے جاری انتہائی سخت احکامات کے بعد گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ایس او پیز سمیت کورونا ویکسین نہ کرانے والے ڈرائیور و کلینرز کے خلاف کاروائی کے بعد ڈرائیوروں اور کلینرز کی سہولیات کیلئے یہ کیمپ لگایا گیا ہے تاکہ انہیں ویکسین کے حوالے سےدرپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے آر ٹی او سکھر فیاض منگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں بند اور چالان کی جائینگی محکمہ ٹرانسپورٹ سکھرکی جانب سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائیگا اورخلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you