روہڑی(رپورٹر) سکھرکی مصروف ترین شاہراہوں اورگلی محلوں چوراہوں اور پارکوں اور مساجد ومدرسوں کے اطراف جبکہ تجارتی مراکزکو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے سکھر بائے پاس کے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے شہر کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی میونسپل ملازم کی غفلت ولاپراہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر سکھرمحمدعلی شیخ نے میونسپل کارپوریشن سکھراپنے دفتر میں میونسپل افسران سے اہم میٹنگ کے دوران کیا محمدعلی شیخ نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ کورونا کی چوتھی لہر سے شہریوں کوبچانے کے لئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے شہر بھر میں مرحلے وار جراثیم کش اسپرے کے سلسلے کو بدستور جاری رکھا جائے اور میونسپل کارپوریشن کی ہیوی مشینری اور عملہ کی مدد سے شہر کی مصروف ترین شاہراہوں اہم پبلک مقامات اور تجارتی علاقوں میں جراثیم کش ادویات ملے پانی کا چھڑکاؤ اور ہیوی مشینری کی مدد سے صفائی ستھرائی کے کام کو مزید بہتر اور تیز کیا جائے
اس موقع پر مونسپل کمشنر سکھر محمدعلی شیخ نے میونسپل کارپوریشن سکھرکے ذمہ دار افسران کو واضح کیا کہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی واضح ہدایات ہیں کہ سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے اور اہم اورمصروف ترین اورپبلک مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے اقدامات کئے جائے کسی بھی شہری کی شکایت اور میونسپل کے کسی بھی عملہ کی غفلت یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر مونسپل کارپوریشن سکھر کے افسران نے انہیں شہربھرمیں صفائی کے عمل کوتیز اور بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you