IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 4 ستمبر، 2021

روہڑی: یوم دفاع 6 ستمبر کوبھرپور طریقے سے منانے کے لئے مختلف تنظیموں کی جانب سے تقاریب اور ریلیاں نکالے جانے کی تیاریا ں شروع


 روہڑی(رپورٹر) یوم دفاع 6 ستمبر کوبھرپور طریقے سے منانے کے لئے مختلف تنظیموں کی جانب سے تقاریب اور ریلیاں نکالے جانے کی تیاریا ں شروع تفصیلات کے مطابق پاکستان یوم دفاع 6 ستمبر کو مختلف تنظیموں کی جانب سے تقاریب اورریلیاں نکالے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس سلسلے میں ہیومن رائٹس یونٹی فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین ایڈوکیٹ الاھی بخش میتلو نے ملک بھر میں یوم دفاع کوبھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے تمام ہیڈ کاورٹرس اورتعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پاکستان زندہ باد، پاک افواج زندہ باد کے عنوان سے پروگرامز اورریلیوں کا انعقاد کرئے ایڈوکیٹ الا ہی بخش میتلو کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی تنظیم کے دیگر مرکزی وصوبائی وریجنل عہدیدران و کارکنان کے ہمراہ 6 ستمبر کو روہڑی سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالے گے دوسری جانب پاکستان پیٹریاٹک یوتھ ڈسڑکٹ سکھر کے صدر سید عاطف حسین شاہ ضلعی جنرل سیکریٹری خالد حسین شر کی قیادت میں روہڑی بیڑی چوک سے روہڑی پریس کلب تک پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد کے عنوان سے ریلی نکالی جائے گی 


اس سلسلے میں پاکستان پیٹریاٹک یوتھ ڈسڑکٹ سکھرکے صدر سید عاطف حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یوم دفاع 6 ستمبر کی صبح بیڑی چوک سے روہڑی پریس کلب تک افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ملکی افواج کی جانب سے ملکی سلامتی ووقار اور ترقی میں اہم کردار اداکرنے والے پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ریلی میں محب وطن شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی دوسری جانب مختلف سرکاری ونجی اسکولوں اور دفاتر میں بھی یوم دفاع کی تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔۔۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you