IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 9 ستمبر، 2021

روہڑی: سیدخورشید احمد شاہ کوجلدرہا نہیں کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، عبدالخالق سولنگی


روہڑی(نمائندہ آئی بی این) سیدخورشیداحمد شاہ اورانکے اہل خانہ دوسال سے نیب کی زد میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشیداحمدشاہ نے عامرانہ دورکی سختیاں برداشت کی اوردوعامروں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ان پر پارٹی چھوڑنے کے لئے دباؤ بڑھایا جارہا ہے عمران نیازی کچھ بھی کرلو خورشیداحمدشاہ کسی صورت پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑ سکتے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی سٹی روہڑی کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالخالق سولنگی نے روہڑی میں اپنی رہائش گاہ پر سید خورشیداحمد شاہ کی رہائی کے لئے نکالی گئی ریلی میں شامل ہوکر ریلی کوکامیاب بنانے والے روہڑی کے کارکنان اور جیالوں کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کیا حاجی عبدالخالق سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آزاد عدلیہ پرپورااعتماد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سید خورشیداحمد شاہ اور انکے بیٹوں اوردیگراہل خانہ کے ساتھ انصاف ہوگا نیازی نیب گٹھ جوڑ اب نہیں چلے گا سیدخورشیداحمد شاہ کی رہائی کے لئے نکالی گئی ریلیوں میں شامل جیالوں کا جوش وخروش وجذبہ اور ریلیوں کی کامیابی دیکھ کر پیپلزپارٹی مخالفین کے حوش اُڑگئے ہیں سیدخورشیداحمدشاہ کو جلدرہانہیں کیا گیا تو اب دمادم مست قلندر ہوگا پارٹی کارکنان اور جیالوں کو پارٹی قیادت کے فیصلے کا انتظار ہے مرکزی قیادت کے اعلان کردہ فیصلے پر ملک بھربلخصوص اسلام آباد ڈی چوک پر تاریخ ساز دھرنا دیا سکتاہے اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنما عرفان علی داؤدپوتہ،ذیشان بھٹو،علی حیدرچاچڑ،انورسولنگی،حنیف عمرانی،محمدعلی جسکانی،علی رضاسولنگی ودیگربھی موجود تھے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you