سکھر (بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے فرزند چیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی گیتوں تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے، تبدیلی کا راگ الاپ نے والوں کی حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری، کرپشن اور بدانتظامی کی بدولت گم نامی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ تباہ ہوجاتاہے پی ٹی آئی والے حکومت اپنے ناکامی اور نااہلی کو خود ہی بے نقاب کرتے ہیں ملک کی عوام موجودہ حکومت سے بے زار ہوچکی ہے حکومت کا جلد بوریا بسترا گول ہونے والا ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ قصر ناصر ہاؤس روہڑی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے، سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ جیالوں کی حکومت ہی اصل عوامی حکومت ہے پیپلزپارٹی کے حکومت میں عام آدمی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوتے ہیں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری عوامی شعور کے مالک ہیں ملک کے غریبوں کسانوں اور مزدوروں کے دکھ درد سمجھنا انہیں ورثے میں ملا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خواہشات کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے ہیں بلاول بھٹو زرداری جیالوں اورکارکنان کا آئیڈیل اور انکی جان ہیں انکی سربراہی میں انقلابی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا قبل ازیں سید کمیل حیدر شاہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنما حاجی عبدالخالق سولنگی،عرفان علی داؤدپوتہ، ذیشان بھٹو، شفیق جونیجو ودیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی.
بدھ، 15 ستمبر، 2021
جیالوں کی حکومت آنے والی ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے،سید کمیل حیدر شاہ
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you